دنیا

اسرائیل کو ہتھیار دینے کی برطانیہ کے وزیرخارجہ کی عجیب دلیل

شیعہ نیوز: برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی سے حماس مضبوط ہوگا۔

بی بی سی سے انٹرویو میں برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ اسرائیل اس وقت تک رفح میں داخل نہ ہو جب تک کہ وہ شہریوں کے تحفظ کا کوئی منصوبہ نہیں بنا لیتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اسرائیل نے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی پلان یا منصوبہ نہیں بنایا اس لیے ہم رفح میں کسی بھی بڑے آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ "بہتر آپشن یہ ہے کہ حماس کو یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر راضی ہوجانا چاہیے۔”

برطانیہ کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہتھیاروں کی برآمدات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کریں گے، برطانیہ اگر اسرائیل پر ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی عائد کرے گا تو اس سے حماس مضبوط ہوگا اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکانات کم ہوں گے۔

ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ اسلحے کی فروخت پر امریکہ کا مؤقف برطانیہ سے بالکل مختلف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button