مشرق وسطی

ایرانی شہریوں کی غیر قانونی گرفتاری، برطانوی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب

شیعہ نیوز: ایران نے برطانیہ میں ایرانی شہریوں کی غیر قانونی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران نے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر ایرانی شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے اس اقدام اور جھوٹے الزامات کی سخت مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میں وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے امور کے سربراہ شہرام قاضی زادہ نے ایران کی جانب سے اس غیر قانونی عمل اور جھوٹے الزامات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے برطانوی ناظم الامور سے مطالبہ کیا کہ لندن حکام سے ایرانی شہریوں کی گرفتاریوں کی قانونی بنیادوں کی وضاحت طلب کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور، امریکی ایلچی کا نیا موقف

انہوں نے زور دیا کہ ایران نے مقامی قوانین و ضوابط کا احترام کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے، مگر بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ایرانی شہریوں کی گرفتاری، سفارتخانے کو بروقت اطلاع نہ دینا، اور قیدیوں کو قونصلر رسائی سے روکنا بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے۔

وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار نے خبردار کیا کہ سیاسی مقاصد کے تحت ایران پر دباؤ ڈالنے والے ایسے اقدامات کے منفی نتائج کی ذمہ داری برطانیہ پر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button