مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں تین پناہ گاہوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری، 20 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج نے بے گھر افراد کی پناہ گاہوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 20 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج کے طیاروں کے 3 سکولوں "شعبان الرئیس”، "الکرمہ” اور "الہاشمیہ” پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 20 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل چاہتا ہے کہ خطے کے تمام ممالک اس کی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے رہیں، سربراہ انصاراللہ

سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا عملہ غزہ شہر کے مشرق میں الشعف کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ دینے والے "شعبان الرئیس” سکول سے متعدد شہداء اور زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج کے طیاروں نے "شعبان الرئیس” اور "الکرمہ” اسکولوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور بچوں اور خواتین سمیت 30 سے ​​زائد زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45,129 ہو گئی ہے، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button