مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں وحشیانہ قتل عام، 95 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

شیعہ نیوز: قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک نیا ہولناک قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں متعدد گھروں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 87 سے زائد شہری شہید اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے یورپی ہسپتال میں 34 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جب کہ پانچ 5 شہداء کے جسد خاکی ناصر سپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ خان یونس اور رفح میں شہریوں کے گھروں پر قابض فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ شہداء کی لاشیں انڈونیشیا ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی: ہزاروں افراد کا سڑکوں پر نکل کر امام اوغلو کی رہائی کا مطالبہ

بم باری کے نتیجے میں متعدد خاندانوں کی نسل ہی ختم کردی گئی ہے۔

آج صبح قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں ابو حلیم خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں الدعور خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی جس میں متعدد شہید، دیگر زخمی اور دیگر لاپتہ ہو گئے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح رفح کے شمال میں الظہور محلے میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی جانب سے بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ قصبے میں ابو نصر کے خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے شمال میں واقع مصباح کے علاقے میں جبر خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری سے کم از کم 10 شہری شہید ہو گئے۔

خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے الفخاری میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد العمور خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کے ملبے سے دو افراد کو نکال لیا گیا۔

اس کے علاوہ 12 شہری اس وقت شہید ہوئےجب قابض فوج نے الفخاری قصبے میں ابو دقہ کے خاندان کے گھر پر بمباری کی، جب کہ قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں معن کے علاقے میں خوراک کی تقسیم کے ایک گودام اور ایک عبادت گاہ کے ارد گرد بمباری کی۔

غزہ کی پٹی پر 18 مارچ بروز منگل کی صبح جب سے قابض فوج نے دوبارہ جارحیت شروع کی ہے۔ ایک دن میں قابض صہیو نی فوج نے تقریباً 500 شہریوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا۔ شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button