
غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، خواتین اور بچوں سمیت مزید 32 فلسطینی شہید
غزہ کے شمال میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے میں 5 مرد، 5 خواتین اور 5 بچے شہید ہوئے
شیعہ نیوز: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے شمال میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے میں 5 مرد، 5 خواتین اور 5 بچے شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم شٹر ڈاؤن پر کراچی میں بھی ہڑتال
دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر سے جنگ کے حوالے سے بات کریں گے۔ امریکا ایک جانب جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کی حمایت بھی کرتا نظر آرہا ہے تو دوسری جانب امریکا کی جانب سے اسرائیلی کارروائیوں کی حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔