بزدل امارات نے یمن کے بعض علاقوں سےاپنے فوجی نکال لئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے اعلان کے مطابق یمن کے بعض علاقوں سے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی فوج کی امارات کے فوجیوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر ہے اور یمنی فوج ، امارتی فوج کی کسی بھی فوجی حکمت عملی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
بخیتی نے کہا کہ امارات نے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنا سرکاری مؤقف بیان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، اسرائیل، عرب امارات سمیت کئی ممالک کے اتحاد کے ساتھ یمن پر گزشتہ 4 سال سے جارحیت شروع کررکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ یمنی فورسز نے اعلان کیا تھا کہ اگر سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت بند نہ کی تو ان ممالک کو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جس کے بعد یمنی فورسز نے سعودی اور اماراتی ایئر پورٹس کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد بزدل امارات نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔