شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے صہیونی حکومت نے ایران کی حاکمیت پامال کردی، الخریجی
شیعہ نیوز: سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے ایران کی حاکمیت کو پامال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے ایران کی خودمختاری اور حاکمیت کو پامال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں حماس کے اعلی رہنما پر حملے سے خطے کا امن خطرے مٰں پڑگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ایران کے ساتھ تعلقات ہرگز ختم نہیں کریں گے، یحیی سنوار
الخریجی نے مزید کہا کہ ہم ملکوں کی حاکمیت کی پامالی اور داخلی امور پر مداخلت کے خلاف ہیں۔
یاد رہے کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ نے تہران میں شہید ہنیہ پر حملے کی مذمت کی اور صہیونی حکومت کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔
اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صہیونی حکومت نے ایران اور خطے کی سلامتی پر حملہ کیا ہے۔