پاکستانی شیعہ خبریں

پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر یقینی بنائیگی کہ دہشتگردی دوبارہ سر نہ اٹھ ائے، شیری رحمٰن

شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ماضی کی نہیں، مستقبل کی سیاست کر رہے ہیں۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں ملک سے نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کے خاتمے کیلئے ’ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن‘ کی دعوت دی۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ دو ہفتے بعد ہونے والے انتخابات میں عوام نے ملک اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ عوام ملکی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا انتخاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے، جو ملک و عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اقتدار میں آ کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشتگردی دوبارہ سر نہ اٹھ ائے۔ شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ہر شہر میں اپنا منشور لے کر عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button