پاکستانی شیعہ خبریں

ضمنی الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کا پی پی 158 میں مونس الہیٰ کی حمایت کا اعلان

حلقہ PP-158 شیعہ نیوز: لاہور میں 21 اپریل کو ضمنی الیکش ہو رہا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حلقہ پی پی 158 کے امیدوار مونس الہی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے مونس الہی کے وفد کو جس میں ممبر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس، ثمینہ خاور حیات اور دیگر افراد شامل تھے، خوش آمدید کہا اور کہا شعبہ سیاسیات پنجاب کی ذمہ داری میرے پاس ہے اور میں 2013ء کے الیکشن سے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ملکر کام کر رہا ہوں۔ جب سے ہمارے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےتاکید فرمائی کہ پی ٹی آئی سے ہم آہنگ ہو کر الیکشن کمپین کرنی ہے، تو تب سے میں ہمیشہ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی ہدایات کے مطابق عمل کر رہا ہوں، وہ میرے نہایت قابل احترام ہیں۔ آج وہ خصوصی طور پر میری درخواست پر اس میٹنگ میں آئے ہیں۔ لہذا ان کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود انہوں نے میری بات مانی اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ آج وہ اس میٹنگ میں ہمارے درمیان ہیں۔

ممبر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے دوستوں کیساتھ ایک میٹنگ ایرینج کی گئی ہے، تب سے میں نے پلان بنایا کہ مجھے خود اس میٹنگ میں جانا ہے، میں نے ثمینہ خاور اور دیگر ساتھیوں کو کہا کہ آپ لوگ پہنچیں میں بھی پہنچ جاوں گا۔ اس دوران میں مسلسل سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات کیساتھ رابطے میں تھا۔ جس حلقے کی سفارش لیکر ہم آئے۔ ہمیں امید ہے آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ ہمارا رابطہ آج سے نہیں بلکہ جب ہماری ایک دوسرے سے آشنائی ہوئی ہے اور ہم نے ایک دوسرے کو سمجھا ہے، تب سے ہم ہر میدان میں پاکستان کو بچانے اور اس کے تحفظ کیلئے ایک ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ پاکستان کی مکمل آزادی تک ہمارا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان، یہ دونوں پاکستان کے بازو ہیں۔ ان دونوں کی رہنمائی میں ہم ضرور کامیاب ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button