دنیا

غزہ کے خلاف جنگ، جوبائیڈن کے ساتھ شدید اختلافات ہیں، نتن یاہو کا اعتراف

شیعہ نیوز:صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ کے خلاف جنگ میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ کئی معاملات پر شدید اختلافات کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ میں سینکڑوں فوجیوں کو کھودیا ہے۔ غزہ کی جنگ میں اب بھی امریکہ کے ساتھ تمام امور پر اتفاق رائے نہیں ہے۔ امید ہےکہ مستقبل میں ان امور پر اتفاق ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی دفاعی امداد روک کر غلطی کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے نمائندے گیلاد اردان نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے تل ابیب کی دفاعی امداد روک کر ہمیں مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے صہیونی ریڈیو کان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی جنگ میں ابتدا سے حمایت کرنے والے جوبائیڈن کے اس فیصلے سے اسرائیل کے اندر مایوسی پھیل جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button