مشرق وسطی

بحرین میں نمائشی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

شیعہ نیوز:منامہ پوسٹ کے مطابق فریڈم اینڈ ڈیموکریسی فرنٹ، چودہ فروری یوتھ ایلائنس اور آزاد اسلامی تحریک کی جانب سے جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شاہی حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے انتخابات میں حصہ نہ لیں ۔ بیان میں شاہی حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے انتخابات کے بائیکاٹ کو اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کی مخالفت قرار دیا گیا ہے۔

بحرین کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی قیادت میں ، ایک بھرپور عوامی انقلاب کی تحریک کا منصوبہ جلد پیش کردیا جائے گا۔ جس کا مقصد نمائشی پارلیمانی انتخابات کو غیر موثر بنانا ہے۔

بحرین کے عوام نے بدھ کی شب ملک کے مختلف شہروں میں نمائشی انتخابات کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت نے عوامی مطالبات کو خاطر میں لائے بغیربارہ نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بحرین کے ایئرشو میں غاصب اسرائیل سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی موجودگی کے اعلان کے بعد، عمانی اور کویتی کمپنیوں نے اس نمائش میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام خاندانی آمریت کے بجائے مکمل جمہوری نظام کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button