اہم پاکستانی خبریں

ججز کیخلاف مہم، پانچ سو سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

شیعہ نیوز: انتخابی نشان کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا۔ نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام کے ساتھ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم شروع کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے مہم چلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلاف قانون اور آئین مہم سے باز آجائیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز ایف آئی اے وقار الدین نے بتایا کہ پانچ سو سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی ہے، مزید کی مانیٹرنگ جاری ہے، ان تمام افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ایف آئی اے نے بتایا کہ ملوث لوگ ملک میں ہوں یا بیرون ملک، ان کے خلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی اے حکام نے کہا کہ پی ٹی اے مواد کو ہٹانے کا اختیار رکھتا ہے، اس صورتِ حال میں ہمارا بنیادی کام انٹرنیٹ بلاک کرنا اور مواد کو ڈیلیٹ کرنا ہے، سوشل میڈیا کی آؤٹ ریچ بہت زیادہ اور آسان ہے، لوگوں کو اس کے استعمال کا شعور نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button