
دنیا
کینیڈا: وینکور فیسٹیبول میں گاڑی سے کچل کر گیارہ افراد ہلاک
شیعہ نیوز: کینیڈا کے شہر ونکوور میں ایک ثقافتی فیسٹیول میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گيارہ ہوگئي ہے۔
ونکوور پولیس نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد نو بتائی گئی تھی۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں بیس سے زيادہ افراد زخمی ہوئے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے سے F-18 طیارہ گر کر تباہ
رپورٹوں کے مطابق ایک تیس سالہ شخص نے سنیچر کی شام اپنی گاڑی فلپائن کے ایک ثقافتی فیسٹیول لاپو لاپو کے تماش بینوں پر چڑھا دی تھی۔ کینیڈا کی پولیس نے اس حملے کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا اور اعلان کیا ہے کہ اس واقعے کی تمام تفصیلات سامنے لانے کے لئے تحقیقات جاری ہيں۔