دنیا

کینیڈا، نتن یاہو پر پابندی اور اسرائیل سے تجارتی معاہدہ معطل کیا جائے، اپوزیشن کا مطالبہ

شیعہ نیوز: کینیڈین اپوزیشن نے صہیونی وزیراعظم پر پابندی عائد کرنے اور تل ابیب کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے بڑھتے مظالم کی وجہ سے مختلف ممالک میں تل ابیب کے خلاف احتجاج بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی اپوزیشن جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو پر پابندیاں عائد کی جائیں اور اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو معطل کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقچی کی ویٹیکن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات، غزہ میں مظالم کے خاتمے اور امداد کی فوری فراہمی پر زور

پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیڈر میکفرسن نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام کا محاصرہ، امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ، بمباری، فائرنگ اور انسانوں کے جانوروں جیسا سلوک اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ جنگی مجرم ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کینیڈا نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر غزہ کے محاصرے اور مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری کی توسیع کی مذمت کی ہے۔ تینوں ممالک نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صورت حال نہ بدلی تو اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ مخصوص اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

مکفرسن نے تینوں حکومتوں کے ان بیانات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہزاروں فلسطینی شہری قتل ہوچکے ہیں اور ہزاروں مزید فاقہ کشی کا شکار ہیں، تو صرف مذمتی بیانات بے معنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا یورپی یونین اور برطانیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات پر نظر ثانی کررہے ہیں۔ کینیڈا کو بھی یہی راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو معطل کر دینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button