دنیا

کینیڈا نے صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کا سلسلہ بند کردیا

شیعہ نیوز: کینیڈا نے وسیع پیمانے پر تنقید کی وجہ سے صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کینیڈا نے تل ابیب کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام میں ایران نے مثبت کردار ادا کیا ہے، عمان

اخبار کے مطابق کینیڈا کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے جوکہ افسوسناک ہے۔

کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق کے تحت فلسطینیوں پر مظالم کی حمایت کے بعد عوام کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ مختلف شہروں میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی تھی البتہ اس پر عمل کرنا ضروری نہیں تھا۔

غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم اور حماس کے ہاتھوں شدید نقصان کی وجہ سے اسرائیلی عوام بھی نتن یاہو حکومت سے نالاں ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق اسرائیلی عوام کی بڑی تعداد ملک میں جلد انتخابات کی حامی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button