
کینیڈا کے تماشائیوں کا امریکہ سے اظہار ناراضگی
شیعہ نیوز: کینیڈا سے درآمداتی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے احکامات کے چند گھنٹوں بعد ہی کھیلوں کے مختلف میدانوں میں کینیڈا کے طرفداروں نے امریکی قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران شور شرابہ اور ہنگامہ کیا۔
اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے طرفداروں نے کئی کھیلوں کے موقع امریکی قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران شدید ہنگامہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ: لاس انجلیس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج
اخبار کے مطابق کینیڈا سے درآمداتی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے احکامات کے چند گھنٹوں بعد ہی کینیڈا میں ہاکی کے شائقین نے امریکی قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران شور شرابہ اور ہنگامہ کیا۔ اس قسم کا واقعہ لاس انجلیس میں بھی پیش آیا۔
یہی صورت حال ہفتے کی رات کینیڈا کے مختلف شہروں میں بنی رہی۔ یو ایس اے ٹوڈۓ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی پچیس مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔