کینیڈین عوام کی نیٹو کے خلاف فلسطین کی حمایت میں ریلی
شیعہ نیوز: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہی اجلاس کے خلاف مونٹریال میں کینیڈین عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نیٹو کے خلاف فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔
روزنامہ "مونٹریال گزٹ” کے مطابق مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پتلے کو نذر آتش کیا۔اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور کچھ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
نیٹو اور شراکت دار ممالک کے سربراہان کا اجلاس گزشتہ روز مونٹریال میں منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع یوکرین ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور کچھ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
نیٹو اور شراکت دار ممالک کے سربراہان کا اجلاس گزشتہ روز مونٹریال میں منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع یوکرین ہے۔