پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کیریئر کاؤنسلنگ ورکشاپ کا انعقاد

اس ورکشاپ میں جوانوں کو دور جدید کے مطابق کیریئر کاؤنسلنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، قانون شناسی، ریسکیو ٹریننگ، معاشی تربیت ، تنظیمی تربیت سمیت نوجوانوں کو آگاہی دی گئی

شیعہ نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ سندھ سطح پر تین روزہ تربیتی اینڈ کیریئر کاؤنسلنگ و آرٹیفیشل انٹیلیجنس ورکشاپ” کا انعقاد 21,22,23 فروری بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو جامعتہ المرتضی سکرنڈ میں منعقد ہوا، اس ورکشاپ میں جوانوں کو دور جدید کے مطابق کیریئر کاؤنسلنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، قانون شناسی، ریسکیو ٹریننگ، معاشی تربیت ، تنظیمی تربیت سمیت نوجوانوں کو آگاہی دی گئی۔

ورکشاپ سے سابق مرکزی صدر و رکن مرکزی مجلس نظارت سید اسد رضا کاظمی ,مرکزی رکن مجلس نظارت جے ایس او پاکستان و صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر محمد اکبر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏یہ ایام امتِ مسلمہ کے لیے صبر، عزم اور تجدیدِ عہد کے دن ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

اسکے علاوہ انچارج ریسکیو ٹیم انجینئر مظھر ابڑو، ڈاکٹر ریسکیو ٹیم مجاہد حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاھ ڈاکٹر منور علی زرداری، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید ریحان علی شاہ، ایڈووکیٹ ضلع بار ایسوسی ایشن نوابشاھ ساجد علی، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان سید اظہار بخآری، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و رکن مرکزی مجلس نظارت زوار دوست علی وانگانی، سینئر بانی رہنماء برادر منیر رضا بھٹو، صوبائی آرگنائزر سندھ برادر محسن علی ساجدی وانگانی، ڈویژنل صدر نوابشاھ ایس یو سی مولانا تاج علی انقلابی، ضلع صدر نوابشاھ مولانا عطا حسین چانڈیو، پرنسپل مدرسہ مولانا دلدار حسین، مولانا ضمیر حسین مولائی، سابق ڈویژنل صدر نوابشاھ و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نوشہروفیروز برادر سلیم رضا ساجدی نے خطابات کیئے۔

Career Counseling Program organized by Jafaria Students Organization
Career Counseling Program organized by Jafaria Students Organization

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button