پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نگراں وزیراعلی سندھ کا سب انسپکٹر عامر علی کی شہادت کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

شیعہ نیوز:نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے گلشن معمار میں فائرنگ سے سب انسپکٹر کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گلشن معمار میں فائرنگ سے سب انسپکٹر عامر علی کی شہادت کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے سب انسپکٹر شہید عامر علی کی فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button