اہم پاکستانی خبریں

آواران میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر نگراں وزیرِ داخلہ کا اظہارِ افسوس

شیعہ نیوز:نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے فوجی جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامٍ شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرأت اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہاتھوں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیے جانے کی تعریف بھی کی ہے۔

نگراں وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کر کے دم لیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button