مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 149 فلسطینی روزہ دار شہید، 300 زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ اجتماعی قتل عام کیے گئے جن میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آئی جی خیبر پختونخوا (ر) سید ارشاد حسین سے ملاقات

وزارت صحت نےکہا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی قابض فوج کی ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اس طرح گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,490 شہید اور 73,439 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button