اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عمران خان اور بشری بی بی سمیت 300 افراد کیخلاف مقدمہ درج
مقدمے میں عمران خان اور بشری بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حکیم خان، سردار نعمان، رفیع آفریدی، عرفان کاکا، راجہ خالد، سعید خان، ریحان نثار اور ارسلان سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے
شیعہ نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو کیے جانے والے احتجاج پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی 300 افراد کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں عمران خان اور بشری بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حکیم خان، سردار نعمان، رفیع آفریدی، عرفان کاکا، راجہ خالد، سعید خان، ریحان نثار اور ارسلان سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاشیں گرا کر فتح کا جشن منانا انسانیت نہیں، کاظم میثم
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی قیادت میں ڈنڈے، آہنی راڈ، پتھر اور غلیلوں سے لیس 300 کے قریب پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 کے نزدیک پہنچے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے کارکنان کو پیغام دیا کہ آج ڈی چوک پہنچنا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا پولیس نے وہاں موجود پارٹی کی قیادت کو آگاہ کیا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انھیں منتشر ہونے کا کہا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کے بعد پولیس پر حملہ کر دیا اور ان سے اینٹی رائٹ کٹس بھی چھین لیں تاہم اضافی پولیس نفری کے آنے پر ملزمان نعرے بازی کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔