پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام زمانہ عج کی شان میں گستاخی اور علامہ شہنشاہ نقوی کو دھمکیاں دینے والے مولوی شہزاد معاویہ کے خلاف مقدمہ درج

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو فون کالزپر دھمکیاں، گستاخانہ میسجز، ایف آئی آردرج

شیعہ نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق فون کال کرنےوالے نے نا صرف علامہ شہنشاہ نقوی سے بدکلامی کی بلکہ نظر انداز کرنے پر توہین اہل بیتؑ اور امام مہدی ؑ اور ان والدہ محترمہ کی شان اقدس میں انتہائی نازیبا اور گستاخانہ پیغامات بذریعہ واٹس اپ ارصال کیئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق داعی اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کےخلاف ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر جاری نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مہم نے شدت اختیار کرلی ہے ، علامہ شہنشاہ نقوی کے ذاتی موبائل نمبر پر دھمکی آمیزفون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو ایک مبینہ فون نمبر سے مسلسل فون کالز موصول ہوئیں جن پر کسی مولوی شہزاد معاویہ نامی شخص نے اپنا تعارف کروایا اور علامہ شہنشاہ نقوی کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ مسلسل فون کالز اور میسجز کیئے جن کا جواب کیوں نہیں دیا؟

ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے کوآرڈینیٹر نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں پیش ہوکر پولیس حکام کو ساری صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے مبینہ ملزم شہزاد معاویہ کے خلاف دفعہ 298-A ، 504 اور ٹیلی گراف ایکٹ D-25 کے تحت ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اتحاد کی دعوت دینے والوں کیخلاف مقدمات کسے خوش کرنے کیلئے بنائے جارہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

علامہ شہنشاہ نقوی کےکوآرڈینیٹر نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ فون کالر شہزاد معاویہ نے نہ صرف دھمکی آمیز گفتگو کی بلکہ بعد ازاں نظر انداز کیئےجانے پر واٹس اپ پر اہل بیت اطہارؑ ، امام مہدی ؑ اور ان کی والدہ محترمہ کی شان اقدس میں توہین کرتے ہوئے انتہائی نازیبا، گھٹیا، گستاخانہ اور ناقابل بیان میسجز بھیجے جن کے اسنیپ شاٹس بطور ثبوت اندراج مقدمہ کی درخواست کے ساتھ لف ہیں۔

امام زمانہ عج کی شان میں گستاخی اور علامہ شہنشاہ نقوی کو دھمکیاں دینے والے مولوی شہزاد معاویہ کے خلاف مقدمہ درج
امام زمانہ عج کی شان میں گستاخی اور علامہ شہنشاہ نقوی کو دھمکیاں دینے والے مولوی شہزاد معاویہ کے خلاف مقدمہ درج

باوثوق ذرائع سے شیعیت نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو دھمکی آمیز فون کالز اور اہل بیت اطہارؑ کی شان مبارکہ میں گستاخانہ پیغامات بھیجنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ملک دشمن دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کا دست راست مولانا شہزاد معاویہ ہے جس کی تصویر بھی پولیس حکام کو فراہم کردی گئی ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کے کوآرڈینیٹر نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر شہزاد معاویہ کو گرفتا رکیا جائے لیکن اندارج مقدمہ کو 6 ماہ گذرجانے کے باجودتاحال پولیس انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں اٹھا یا بلکہ اب تو الٹا علامہ شہنشاہ حسین نقوی کےخلاف کالعدم تنظیم کی جانب سے ملک بھرمیں نفرت انگیز مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور شہر شہر ان کے داخلے پر پابندی کی درخواستیں جمع کروائی جارہی ہیں اور پولیس انتظامیہ بھی ان عناصر کی پشت پناہی کررہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button