پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 درجن سے زائد دہشتگردوں کےخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز:یکم محرم الحرام کو ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد عناصر کی جانب سے بدین کی تحصیل ماتلی اور ٹنڈوغلام علی کی شاہراہوں پر آویزاں بینر ز پر لکھے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کے نام مبارک کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ضلع بدین کی تحصیل ماتلی اور ٹنڈوغلام علی میں ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے افغانی نژاد دہشت گرد سرغنہ عبداللہ سندھی کی سربراہی میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے محرم الحرام کی مناسبت سے حضرت امام حسینؑ کے نام مبارک پر مبنی آویزاں بینرز کی بے حرمتی کی اور بینر پھاڑ کر سڑکوں پر پیروں تلے روندے گئے۔واقعے کے خلاف مومنین نے ماتلی پریس کلب اور تھانہ ٹنڈو غلام کے باہر بھرپور احتجاج کیا جس کے نتیجے میں کالعدم سپاہ صحابہ تحصیل ماتلی کے جنرل سیکریٹری نقاش معاویہ ، زلفی درس اور یونس لغاری سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق تھانہ ٹنڈو غلام علی میں درج ہونے والےاس توہین ِ امام حسینؑ کے مقدمے کا مدعی ایک سبیل حسینی ؑ کا بانی اور مقامی عزادار ہے ، مومنین نےضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور علاقائی امن وامان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو بےنقاب کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button