پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مومنین وبانیان مجالس عزا پر مقدمات، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی نائب صدر جناب حاجی مشتاق ورک اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کی معیت میں مومنین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات کی ۔ گجرات میں انتظامیہ نے محرم الحرام میں مومنین کرام اور بانیان مجالس عزاء کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں تھیں ۔
اس ملاقات سے پہلے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی بھی اپنے وفد کے ہمراہ گجرات تشریف لائے تھے اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں تھیں ۔
ڈی سی گجرات سے حالیہ ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور بانیان کے موقف کو پہلی بار اس انداز سے سنا گیا ۔ امید ہے کہ ڈی سی گجرات اپنی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بانیان مجالس کے مسائل کو حل کروائیں گے ۔