
جنگ کی بربریت ختم کی جائے، کیتھولک پوپ لئو کی اپیل
شیعہ نیوز: کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ لئو نے گزشتہ جمعرات کو غزہ کے واحد کیتھولک گرجا گھر پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد، آج بروز اتوار ردعمل ظاہر کرکے جنگ کے نتیجے میں ہونے والی بربریت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
روئیٹرز کے مطابق، پوپ فرانسس نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر بمباری پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ انسانیت کے تحفظ کرنے والے قوانین کا پاس رکھیں اور عام شہریوں کی حفاظت پر مبنی اپنی ذمہ داری پوری نیز اجتماعی سزا کی نفی، طاقت کے بے جا استعمال اور عوام کے زبردستی کوچ کرانے کی پابندی کا لحاظ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ماسکو میں رہبر انقلاب اسلامی مشیر علی لاریجانی اور ولادیمیر پوتین کی ملاقات
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو صیہونی حکومت نے غزہ شہر میں واقع گرجا گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور ایک پادری زخمی ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ رائے عامہ نے پوپ لئو کے اس بیان کو ناکافی بلکہ بزدلانہ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے رہنما کے رہنما کے اس ردعمل پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ پوپ لئو غزہ کے واحد گرجا گھر پر حملہ کرنے والوں کا نام لینے سے بھی پرہیز کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو انتہائی شرمناک قرار دیا جا رہا ہے۔