
مشرق وسطی
جنگ بندی کی خلاف ورزی، صہیونی حکومت کا جنوبی بیروت پر ایک اور حملہ
شیعہ نیوز: صہیونی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی افواج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الناعمہ پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چار صیہونی وزیروں کا مغربی کنارے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شامل کرنے کا مطالبہ
درایں اثناء صہیونی فوج نے فضائی حملے میں بعورتا کے علاقے میں ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ حملے کی نوعیت اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
لبنان پر تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے، جس کی اسرائیل نے بارہا مخالفت کی ہے۔