لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا، صہیونی میڈیا
شیعہ نیوز: ایک صیہونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔
صہیونی اخبار "اسرائیل ھیوم” نے بعض امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے چند گھنٹوں میں لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کی خبر دی ہے۔
اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان تقریباً ایک مکمل معاہدہ ہو گیا ہے اور لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اگلے چند گھنٹوں میں نافذ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ کی 80 فیصد زرعی اراضی کوناکارہ بنا دیا،یورو-میڈیٹیرینین
اس اخبار نے ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کا نام ظاہر کیے بغیر لکھا کہ جنگ بندی 21 دن تک بلیو لائن (لبنان، مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان سرحدی لائن) میں نافذ رہے گی اور اس دوران فریقین تنازعہ کے ممکنہ حل پر بات چیت کریں گے۔
اس امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی اس تجویز کا تعلق صرف لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں سے ہے اور اس میں غزہ کا کوئی ذکر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لبنان کے ساتھ تنازعات کا خاتمہ غزہ کے حل کے حوالے سے پیش رفت کا موقع فراہم کرتا ہے۔