مشرق وسطی

حزب اللہ کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کا جشن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ کے جوان، جیالے اور اس تحریک کے چاہنے والے جشن منارہے ہیں۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے دائریکٹر محمد عفیف نے کہا ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت چالیس برس کے دوران طاقتور ہوئی ہے اور آج سیاست، تعلیم و صحت کے میدان میں اور پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ آج بھی ملک کے لیے ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تنظیم مسجد الاقصی کی آزادی تک قائم و دائم رہے گی۔

حزب اللہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ اس سال تنظیم کی سالگرہ کے ثقافتی، ابلاغیاتی اورعوامی پروگرام کا مقصد نئی نسل تک شہدا کے پیغام کو منتقل کرنا ہے کیونکہ ان کا ہم پر بہت حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حزب اللہ کی چالیس سالہ جدوجہد کی تاریخ کو جعل سازی اور تحریف سے محفوظ رکھا جائے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کا قیام سن انیس سو پچاسی میں باضابطہ طور پرعمل میں آیا ۔

حزب اللہ نے گزشتہ چار عشروں کے دوران بے پناہ جدوجہد کی ہے اور سن دوہزار اور دوہزار چھے میں دو بڑی کامیابیاں اسے نصیب ہوئیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ حزب اللہ ملکی مفادات کی ضامن تنطیم ہے۔
لبنان کے عوام حزب اللہ کو ایسی تنظیم سمجھتے ہیں جو پورے خطے میں لبنان کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button