اہم پاکستانی خبریں
فنانس ایکٹ کی معطلی اور سبسڈی کی بحالی پر گلگت دنیور میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
شیعہ نیوز: عوامی ایکشن کمیٹی کے دو اہم مطالبات کی منظوری پر گلگت دنیور میں جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ گلگت کے سب ڈویژن دنیور شہر میں دنیور یوتھ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 15 نکاتی ایجنڈے میں سے دو اہم مطالبات حل ہونے پر دنیور یوتھ نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ان نکات میں گندم سبسڈی کی بحالی اور فنانس ایکٹ 2023ء کی معطلی شامل ہے۔ دنیور یوتھ کے چیئرمین حسین اکبر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے تمام مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے جشن کو عوامی ایکشن کمیٹی کی کامیابی کا جشن قرار دیا۔ حسین اکبر شاہ نے وعدہ کیا کہ ہر احتجاجی کال پر دنیور یوتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ دوبارہ شانہ بشانہ ہوں گے۔