قم المقدسہ، مدرسه امام حسینؑ میں جشن ولادت شہزادہ علی اکبرؑ اور روز جوان کی تقریب
شیعہ نیوز: قم المقدسہ مدرسه امام حسین علیہ السلام (معروف فرات) میں سالانہ جشن ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام اور روز جوان کی مناسبت سے منعقد ہوا۔ پروگرام میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے طلاب نے شرکت کی جو مدرسه میں رہتے ہوئے محمدؐ و آل محمدؑ کے علوم حاصل کرنے میں مشغول ہیں۔ پروگرام کا آغاز صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے طالب محمد یوسف یوسفی نے منقبت سے کیا۔ پروگرام میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بھی بہترین اشعار و منقبتیں پڑھی گئیں۔ محفل کو چار چاند لگاتے ہوئے مدرسه کی اندرونی مسؤل زاکر حسین اسدی نے بہترین منقبت پڑھی۔ پھر بلتستان سے تعلق رکھنے والے مداح خواں سید مصطفیٰ نے اپنی خوبصورت آواز میں مولا علی اکبر علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ان کے فورا بعد ہی مبارک علی اور پھر منفرد شاعر مبشر حسن نے کلام پیش کیا۔ آخر میں حجت الاسلام گلزار علی محمدی جو مدرسه امام حسین علیہ السلام کے مسؤل نے جشن سے خطاب کیا مولا امام زمانہؑ اور حضرت علی اکبر علیہ السلام کے بارے بہترین مطالب مطرح کئے اور تمام طلاب کو وعظ و نصیحت کیں۔
انہوں نے کہا کہ طلاب کو چاہیئے کہ ممبر جو بھی بولیں وہ تحقیق شدہ بات ہو اور ہمیشہ مستند روایات، اشعار، منقبتیں اور فضائل و مصائب پڑھیں چونکہ طلاب کیلئے یہ بہت اہم چیزیں ہیں، جب بھی کوئی کام کریں پُرخلوص ہونا کریں نام اور مشہوری کیلئے نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت امتحان میں مبتلا ہے، غزہ میں مظلوم مسلمانوں کو بے دردی کیساتھ شھید کیا جا رہا ہے، ان کے بچے یتیم ہو رہے ہیں، ہم سب پر واجب ہے جیسے بھی ہو سکے چاہے پوسٹ کے ذریعے سے ہو یا سوشل میڈیا پر پوسٹر بنانے کے ذریعے سے مظلومیں کی حمایت کریں چونکہ قیامت والے دن ہم سب سے سوال کیا جائے گا، امتحان خداوند متعال نے سب سے لینا ہے اس لئے ایسا مت کہیں کہ خدایا ہم سے امتحان نہ لے بلکہ آپ ایسے دعا کر سکتے ہیں کہ خدایا ہم سے ایسا امتحان نہ لے جس میں ہم ناکام ہوجائیں اور دین سے منحرف ہونے کا خطرہ ہو۔
حجت الاسلام گلزار علی محمدی کا کہنا تھا کہ اپنے امور کو منظم کریں تا کہ آپ کی آنے والے زندگی میں نظم پیدا ہو، اپنے علاقے اور ملک کی اچھی چیزوں اور روایات کو مت بھولیں اور جہاں جائیں وہاں کی اچھی چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں بری چیزوں سے خود کو بچائیں۔ آخر میں استاد محترم نے مدرسه کی نظم کے بارے میں تذکرات دیئے۔ جشن کے آخر میں سید مصطفیٰ نے دعائے امام زمانہ سے اختتام کیا۔ یاد رہے مدرسه امام حسین جو فرات کے نام سے بھی مشہور ہے 20 سال سے طلاب کی خدمت میں مصروف ہے جس میں حوزوی تعلیمات کے علاوہ بھی مختلف کورسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ چند ماہ پہلے موبائل گرافک ڈیزائننگ کا کورس بھی اسی مدرسه میں رکھا گیا تھا۔ جس کی کلاسیں سید فصیح کاظمی نے پڑھائی تھیں۔