پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کیلئے مراکز قائم
شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 4 مارچ سے امتحانات شروع ہوں گے۔ جس کیلئے ملک بھر میں امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ یہ مراکز چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔ شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام امتحانی مراکز میں امتحانی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ(ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، اخلاق، فقہ، عقائد، اصول الفقہ، حدیث، نحو، عقائد، اخلاق، عربی ادب، سماجیات، منطق، تاریخ، فلسفہ، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔