پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مرکزی آزادی القدس ریلی23 رمضان المبارک نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی آزادی القدس ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سروش زیدی نے المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ یونٹ صدور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، ریلی میں سیاسی، سماجی و تمام مسالک و مذاہب کے علماء و پیشوا حضرات شریک ہونگے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سروش زیدی نے المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ یونٹ صدور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی میں برسی شہید ڈاکٹر حیدر کی برسی کا پروگرام منعقد

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ آج اسرائیل اندرونی بحران کا شکار ہے اور تباہی کے دہانی پر کھڑا ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب مظلوم فلسطینیوں کی تحریک کامیاب ہوگی اور قبل اول بیت المقدس صہیونی قبضے سے آزاد ہوگا۔

سروش زیدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلومین جہاں کی حمایت اور مستکبرین عالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، مسلمانان عالم امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں، ان شاءاللہ اس سال بھی یوم القدس بھرپور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا۔ اجلاس میں شہر بھر کے یونٹ صدور نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button