سینچری ڈیل منصوبہ حق و باطل کے درمیان سرحد ہے۔ خالد القدومی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے صدی کی ڈیل معاملے کے نتیجے میں مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی نے قم میں سازمان تبلیغات اسلامی کی طرف سے نور ثقافتی مرکزمیں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ ایک کھوکھلا معاملہ ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گيا ہے اور یہ معاملہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کا سبب بن گيا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدی معاملہ کو اسلامی ممالک اور اسلامی تنظیموں نے مسترد کیا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے بزدلانہ طور پر شہید کرکے علاقائی عوام پر دباؤ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن شہید سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے نتیجے میں خطے میں انقلاب کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
شہید سلیمانی کی شہادت نے خطے میں امریکہ کے تمام شرمناک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔