دنیا

افریقی ملک چاڈ، امریکی فوج کے انخلاء کا منصوبہ زیر غور

شیعہ نیوز: افریقی ملک چاڈ نے امریکی فوج کے انخلاء پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ افریقی ملک چاڈ نے ملک میں تعیینات امریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے پر غور کرنا شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع کی جانب سے ارسال ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے امریکی فوج کو پیغام دیا ہے کہ دارالحکومت کے نزدیک واقع فضائی اڈے پر اپنی سرگرمیوں کو ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی امداد اسرائیل کے لیے وحشیانہ جارحیت کا لائسنس ہے، حماس

چاڈ میں امریکی فوج کا یہ واحد فوجی اڈا ہے۔ اس سے پہلے سی این این نے بھی ایک خبر میں انکشاف کیا تھا کہ چاڈ نے امریکی فوج کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ ہوائی اڈے کو مکمل خالی کردے۔

چاڈ نے عندیہ دیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس حوالے سے موجود معاہدے کو ختم کردے گا جس کے تحت امریکی فوج کو ملک میں فعالیت کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button