
لاپتہ افراد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف واضح ہےہم خانوادہ اسیران ملت کے ساتھ ہیں :ناصر حسین شاہ
شیعہ نیوز:جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف مزارقائد پر 23 روز سے جاری احتجاجی دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وصوبائی وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اور شرکاء اور خانوادہ اسیران ملت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں سے ماں بہنیں دھرنے پر بیٹھی ہیں میں ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، لاپتہ افراد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف واضح ہے،پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے،آپ کے دھرنے اورجذبات کی قدر کرتا ہوں آپ کے ساتھ ہوںلیکن رمضان المبارک میں آپ سے دھرنا موخر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ نے دھرنا ختم نہ کرنے کی نعرے لگائے ۔ناصرشاہ نے کہا کہ سندھ حکومت آپ شرکائےدھرنا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےہر فورم پر آواز اٹھائی،سندھ حکومت کی جانب سے ہمیشہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے میں اہل خانہ سے ملاقاتیں کی گئی۔اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو 21 رمضان المبارک کے جلوس کو روک دیں گے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پوری قوم اس وقت لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ سے کھڑی ہے ، صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کی آمداور شرکا ئے دھرناسے اظہار یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں ،گزشہ 25 دنوں سے یہاں ماں بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سخت گرمی میں بیٹھیں ہیں،ہم پچھلے25 دنوں سےاپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، 5 تا 10 سال سے نوجوان لاپتہ ہیں،ریاستی ادارے وردی میں نوجوانوں کو مسلسل اغواء اور لاپتہ کر رہے ہیں ۔ملک بھر سے پاکستانی شہری لاپتہ ہیں وفاقی وزیر داخلہ کیا کر رہے ہیں ،لاپتہ افراد کی بازیابی کی ذمہ داری سندھ حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے۔وزیر اعظم، آرمی چیف ،چیف جسٹس لاپتہ افراد کی بازیانی کیلئے فوری احکامات جاری کریں۔سندھ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خود اسمبلی میں قرارداد پیش کرے۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ نے دھرنے میں موجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکے رہنماؤں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حیدر عباس، علامہ مبشر حسن ،سید ناصرشیرازی، علامہ صادق جعفری، علامہ ڈاکٹر عقیل موسی سمیت لاپتہ عزاداروں کی بوڑھی ماؤں اور بہنوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی فریاد سنی ۔