مشرق وسطی

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف پاکستان کی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

شیعہ نیوز:پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کی باضابطہ دعوت پر علاقے میں امن و سلامتی اور دو طرفہ و مشترکہ تعاون کی توسیع کے مقصد سے ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
انہوں نے اپنے دورہ تہران میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے جوائٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ندیم رضا نے اپنے دورۂ تہران پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقے میں امن و سلامتی کے امور کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ وہ اپنے اس دورے میں ایران کے مختلف دیگر فوجی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے بھی کئی بار ایران کا دورہ کیا ہے۔
ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں جو حالیہ برسوں کے دوران خاص طور سے اور زیادہ فروغ پائے ہیں۔
واضح رہے عراق کے بعد پاکستان سے ہی ایران کی سب سے زیادہ طویل مشترکہ سرحدیں ملتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button