پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا امریکی سفارت خانے تک مارچ کا اعلان، ناصرشیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس

شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 12 نومبر بروز اتوار آبپارہ تا امریکی سفارت خانہ آزادی فلسطین مارچ کا اعلان کردیا ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی ، خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے صدور و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں آزادی فلسطین مارچ میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا اور عوامی رابطہ و تشہیری مہم کو فوری تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button