پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مدرسے کے قاری اور 15 معصوم بچوں سے جنسی ذیادتی کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دونوں مجرم باعزت بری

دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ سے ہوگئی تھی اور اس معلم کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

شیعہ نیوز : چکوال میں مدرسے کے قاری سمیت 15 معصوم بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے اور جسن پر اپنے نام لکھنے کا گھناؤنا جرم کرنے والے دونوں مجرم عدالت سے باعزت بری ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے مدرسے کےاستاد قاری حافظ ذیشان اور قاری حافظ انیس جنہوں نے 25 دن تک مسلسل 15 معصوم بچوں اور ایک قاری کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا وہ دونوں مجرم ڈیڑھ برس بعد عدالت سے بری ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت انصاف پہ مبنی موقف ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور اُنکی ٹیم کو یہ موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،علامہ امین شہیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان سعودی عرب کے ٹکڑوں پر پلنے والے ایک مذہبی رہنما نے صلح صفائی کرواکر دونوں مجرموں کو بچانے کا کردار ادا کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور ان کے ساتھ جنسی استحصال کم از کم 3 سے 4 ہفتوں سے جاری تھا۔

دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ سے ہوگئی تھی اور اس معلم کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button