
چالیس ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی ادائیگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج اور پولیس کی طر ف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہو گیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔
قابض فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔ فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اوّل آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 339 صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
رپورٹ کےمطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں، صیہونی طلباء اور صیہونی انٹیلی جنس حکام سمیت 339 صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔
اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ صیہونی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔
صیہونی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔