مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب 9 ذی الحج کو عازمین کے عرفات پہنچنے پر منعقد کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے تحفتاً پیش کیا جاتا ہے۔

سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی تیاری کروڑوں ریال لاگت آتی ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے بعد شروع ہوا، نئے غلاف میں 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔

غلاف کی تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یوم عرفہ کے موقع پر آل سعود کے خلاف مظاہروں کی اپیل

غلاف کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ 14میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر اور چوڑائی تین میٹر ہے۔ غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو ڈھانپنے والے کپڑے کو کسوہ کہا جاتا ہے، ہرسال وقوف عرفہ کے دن پرانا کسوہ تبدیل کرکے نیا کسوہ چڑھایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں رات گئے منیٰ میں حجاج کرام طوافِ قدوم مکمل کرکے اپنے اپنے مقام پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button