کراچی، شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کا مرکزی اجتماع 9 فروری کو کرنے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدافع حرم شہید سردار قاسم سلیمانی کے چہلم کا مرکزی اجتماع 9 فروری کوکراچی میں منعقدکرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ تنظیموںاورماتمی انجمنوں نے شہید مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان ساتھیوں کے چہلم کا مرکزی اجتماع اتوار 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آئی ایس او کراچی کے دفتر میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم، جعفریہ الائنس ، آئی او، مرکزی تنظیم عزا، ہئیت ائمہ مساجد و علماء امامیہ سمیت دیگر ملی تنظیموں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدافع حرم شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کا مرکزی اجتماع 9فروری بروز اتوار نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا جس میں شیعہ قومی شخصیات اور قائدین خطاب کریں گے جبکہ ہزاروں عاشقان شہداءکی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔