پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چہلم امام حسینؑ، ضلع کرم میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے، بریگیڈئیر نجف عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر نجف عباس کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد دو روز کیلئے بند رکھی جائے گی۔

پاراچنار میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد انیس اور بیس تاریخ کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند رکھی جائے گی اور پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی کے علاؤہ ضلع بھر میں سخت سیکورٹی ہوگی، انہوں نے اپیل کی کہ عوام چہلم کے موقع پر فورسز اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button