چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
چھبیسویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس منعقد ہوگا
شیعہ نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی صاحب کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کمیشن کے سیکرٹریٹ کا قیام اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کے قیام کے لئے ججز کی نامزدگی شامل ہوگی۔ 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس منعقد ہوگا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی پاکستان نے بھی آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شریک ہونگے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، پاکستان لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شریک ہونگے، اسکے علاوہ خاتون ممبر روشن خورشید بروچہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گی۔