
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
چلاس، مسافر بس پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ، 8 جاں بحق، 16 زخمی
شیعہ نیوز: گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر چلاس ہڈور کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی متعدد گولیاں لگنے سے بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس اور ریسکیو زرائع کے مطابق ٹرک میں گیس سلنڈر بھرا ہوا تھا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ ٹرک کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے مسلسل فائرنگ کی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔