پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بچوں کااغوا اور زیادتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی میں معصوم بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز درندگی کا کوئی نیا واقعہ سننے کو ملتا ہے۔عدم تحفظ کی اس فضا نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے۔ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ اس ملک میں قانون تو بن جاتے ہیں لیکن مجرمان عبرت ناک سزاوں کے شکنجے میں آنے سے با آسانی بچ جاتے ہیں۔یہ حقیقت جرائم پیشہ عناصر کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اس سال بھی لوگ زیارات پر نہیں جاسکیں گے، وزیر اعلی سندھ

انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کے مجرمان کا عدالتی ٹرائل کم سے کم وقت میں کر کے اور انہیں عبرتناک سزائیں دے کر ان جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کورنگی واقعہ میں جاں بحق ہونے والی ماہم کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری عبرت ناک سزا سمیت لواحقین کو حکومتی سطح پر امداد اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس علاقے میں معصوم بچوں کے قتل یا زیادتی کا واقعہ ہو وہاں کے ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ایسے وحشیانہ فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button