پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بچوں سے مشقت معاشرتی برائیوں میں سے ایک بُرا فعل ہے، علامہ ساجد علی نقوی

معاشرے میں دیگر برائیوں کے ساتھ بچوں سے مشقت بھی بڑی برائیوں میں شامل ہے جس کی بنیاد استحصالی معاشی نظام اور عدم مساواتی وسائل ہیں جس کے باعث ایک جانب غربت بڑھ رہی ہے، نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافہ ہورہاہے تو اسی باعث دن بدن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر آنے والے سال میں چائلڈ لیبرمیں اضافہ ہوتا جارہاہے، اقوام متحدہ کے گزشتہ سالوں کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت تک دنیا میں 180 ملین سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں معاشرتی برائیوں بچوں سے مشقت بڑی برائیوں میں شامل ہے، افسوس استحصالی معاشی نظام اور غیر مساوی وسائل کے باعث نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا میں چائلڈ لیبرمیں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے، اسلام کا حسن ہے کہ اس نے مرد و زن، بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پربھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل دیا ہے اسکی روشنی میں مستقبل کے معماروں کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ تربیت و تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بین الاقوامی چلڈرن لیبر ڈے(بچوں سے مشقت کے انسداد کے دن) پر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں دیگر برائیوں کے ساتھ بچوں سے مشقت بھی بڑی برائیوں میں شامل ہے جس کی بنیاد استحصالی معاشی نظام اور عدم مساواتی وسائل ہیں جس کے باعث ایک جانب غربت بڑھ رہی ہے، نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافہ ہورہاہے تو اسی باعث دن بدن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر آنے والے سال میں چائلڈ لیبرمیں اضافہ ہوتا جارہاہے، اقوام متحدہ کے گزشتہ سالوں کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت تک دنیا میں 180 ملین سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام علی نقیؑ کے یوم ولادت پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت طاقت ور اداروں اور ملکو ںکو اس غیر مساویانہ معاشی تقسیم کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کے ساتھ عملی طور پر غریب، نادا ر اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے ۔

پاکستان کے حالیہ معاشی حالات کے باعث غریب طبقہ انتہائی مشکل صورتحال کا شکار ہے ایسے میں وہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے وسائل ہی نہیں رکھتا ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اسلام کے معاشی و معاشرتی نظام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ اسلام نے مرد و زن ، بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پر بھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل بھی دیاجبکہ بچوں کی مشقت کی بھی اسلام نے سختی سے ممانعت کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button