پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بچے سے 100 بار زیادتی کرنے والے قاری شمس الدین کا جسمانی ریمانڈ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کم سن طالب علم سے ایک سو سے زائد مرتبہ زیادتی کے الزام میں گرفتار قاری شمس الدین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مانسہرہ میں پولیس نے بچے سے زیادتی کیس کے ملزم کو سخت سکیورٹی میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 14 روز کی بجائے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پراسیکیوٹر محسن مصطفیٰ نے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور اسے تین دن تک گرفتاری سے بچانے اور پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مانسہرہ کے ایک مدرسے میں 10 سالہ بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے الزام میں استاد قاری شمس الدین کو گرفتار کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے مدرسہ کو سیل کر دیا ہے۔ بچے پر اس قدر بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کی آنکھوں پر زخم پڑ گئے اور آنکھوں سے خون رسنے لگا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button