دنیا

اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، چین

شیعہ نیوز: چین کی وزارت دفاع نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

شنہوا نیوز نے بتایا ہے کہ چین کی وزارت دفاع نے یونیفل کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کے صیہونی حکومت کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان "وو کیان” نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حکومت کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بےگھر لوگوں کی پناہ گاہوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت قابل مذمت ہے

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بیجنگ اقوام متحدہ کی امن فوج پر کسی بھی حملے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

کیان نے مزید کہا کہ لبنان میں چینی امن دستے محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہمیں اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے اور ہم قصورواروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعے کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے حقیقی اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button