اہم پاکستانی خبریں
چینی قونصل خانے پر حملے کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد
چینی قونصل خانے پر حملے بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر چینی قونصل خانے پر حملے فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔
لزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردئیے۔ آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔
مقدمہ میں 15 ملزمان مفرور ہیں، جن میں حربیار مری، علی داد بلیدی، کمانڈر شریف، راشد حسین اور سمیر مفرور شامل ہیں۔ عدالت مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دی چکی ہے۔